عمران خان کی پھیلائی ہوئی تباہی آج ملک بھگت رہا ہے۔احسن اقبال

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کورونا ویکسینیشن کا انتظام کرنے میں مکمل ناکام رہی ہے، احسن اقبال
حکومت کورونا ویکسینیشن کا انتظام کرنے میں مکمل ناکام رہی ہے، احسن اقبال

لاہور: سابق وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پھیلائی ہوئی تباہی آج پورا ملک بھگت رہا ہے۔ نواز شریف اپنی 40سالہ سیاست کا نچوڑ پیش کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک اندازے کے تحت مسلم لیگ (ن) کے مینارِ پاکستان جلسے میں شرکت کیلئے 2لاکھ لوگ آئے جبکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ہر بار اقتدار سے نکالا گیا۔

جلسہ ناکام، نواز شریف کی تقریر بے معنی تاثرات کا مجموعہ تھی۔ تحریکِ انصاف

گفتگو کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف نے لوڈشیڈنگ بند کی اور سی پیک منصوبے کا آغاز کیا۔ عمران خان منصوبے کے لیے نواز شریف کو گھر بھیج دیا گیا لیکن چیئرمین پی ٹی آئی نے وہ تباہی پھیلائی جسے ملک کو بھگتنا پڑر ہا ہے۔

سابق وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف نے جو نام لیے تھے وہ قوم کے سامنے  اور تاریخ کا حصہ ہیں۔ ریاست پر حملہ کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے لیکن جو لوگ 9مئی میں ملوث نہیں، ان سے مذاکرات ہوسکتے ہیں۔ 

احسن اقبال نے کہا کہ سانحہ 9 مئی عمران خان کی نگرانی میں ہوا۔ 9 مئی میں ملوث افراد کو سزا نہ دینے پر کوئی بھی نکلے گا اور فوج پر حملہ آور ہوگا۔ مجھے ساتھیوں نے بتایا کہ ن لیگ کے جلسے میں جتنے لوگ گئے، اتنے ہی لوگ جلسہ گاہ سے باہر بھی تھے۔ ایک اندازے کے تحت 2لاکھ لوگوں نے جلسے میں شرکت کی۔ 

Related Posts