احسن اقبال نے پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی کوتاریخی بربادی قراردیدیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ahsan Iqbal

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال نے وزیرِ اعظم عمران خان سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ یقیناً آپ کی حکومت کی کارکردگی تاریخی ہے لیکن یہ بربادی کی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ آپ کے دور میں سب سے بڑی مہنگائی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کہتے ہیں کہ ڈھائی سال پر فخر ہے، آپ نے ڈھائی سال میں پاکستانی کی ترقی کا سب سے بڑا کریش کیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ آپ کہتے ہیں کہ پنجاب میں وسیم اکرم پلس دیا ہے، پنجاب میں پوری انتظامیہ دونوں ہاتھوں سے مال بنانے میں لگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خود پی ٹی آئی کے ممبر کہتے ہیں کہ پنجاب میں ایسا حال پہلے نہیں دیکھا، حالت یہ ہے کہ ماسک پہنانے کیلئے بھی آپ کو فوج کی ضرورت پڑ رہی ہے۔

ن لیگی رہنما نے سوال کیا کہ کہاں ہے سول انتظامیہ؟ ہمارے دور میں یہی سول ادارے کام کرتے تھے، آپ نے افسران پر جھوٹے مقدمے بنابنا کر سول سروس کا مورال ختم کر دیا۔

مزید پڑھیں:وزیرِ اعظم کی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کے تحت 2 نئے پروگرامز کے آغاز کا فیصلہ

انہوںنے کہاکہ ہم نے جن نااہل لوگوں کو سائیڈ پر کیا آپ نے انہیں کلیدی عہدے دیئے، نیب کے ذریعے آپ نے ماحول تباہ کر دیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ اب پیسہ یہاں سے بھاگ رہا ہے، عمران خان آپ واپس جائیں، شوکت خانم کو آپ کی ضرورت ہے۔

اپنے اوپر بنائے گئے مقدمات کے متعلق انہوں نے کہا کہ کیس یہ ہے کہ پاکستان میں جدید ترین کھیلوں کا مرکز کیوں بنایا؟،90 فیصد پراجیکٹ مکمل تھا، اس حکومت نے فنڈنگ روک کر اسے کھنڈر بنا دیا۔نے کہا کہ کروڑوں روپے کی ٹرف کو وارنٹی ختم کر کے ضائع کر دیا گیا، جو یہ نقصان ہوا کیس دراصل اس پر بنتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں تمام ضابطوں کو پورا کیا گیا تھا، جبکہ کرتار پور منصوبہ 17 ارب کا بنا، جس کی کابینہ سے منظوری اب لی جا رہی ہے۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ کیا یہ کھلا تضاد نہیں، میں تمام ضابطے مکمل کر کے جیل کاٹ آیا، دوسری جانب ایک منصوبے پر کوئی ضابطہ پورا نہیں ہوا اور کوئی جوابدہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے بھی اسی موٹر وے سے فائدہ اٹھاتے ہیں، ہمیں فخر ہے کہ ہم نے پاکستان کے اندھیرے دور کئے تھے۔

Related Posts