پی ٹی آئی کے عہدیدار قوم کے زخموں پر نمک نہ چھڑکیں۔احسن اقبال

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی کے عہدیدار قوم کے زخموں پر نمک نہ چھڑکیں۔احسن اقبال
پی ٹی آئی کے عہدیدار قوم کے زخموں پر نمک نہ چھڑکیں۔احسن اقبال

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اور ن لیگ کے سینئر مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے عہدیدار قوم کے زخموں پر نمک نہ چھڑکیں بلکہ ریاستِ مدینہ کی طرف ہجرت کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں احسن اقبال نے پی ٹی آئی برطانیہ کے سینئر نائب صدر ملک عمران خلیل کی پاک برطانیہ مہنگائی تقابل کے تناظر میں جاری کی گئی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے تحریکِ انصاف کے رہنما پر تنقید کی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان نے دیگر ممالک سے بہتر انداز سے مہنگائی کا سامنا کیا۔وزیر اعظم

پی ڈی ایم کا مہنگائی کے خلاف فیصلہ کن لانگ مارچ کا اعلان

اپنے ٹوئٹر پیغام میں احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے عہدیدار قوم کے زخموں پر نمک چھڑکنے کی بجائے اگر عمران نیازی کو اتنا بڑا نجات دہندہ سمجھتے ہیں تو فوراً برطانوی شہریت ترک کریں اور ریاستِ مدینہ کی طرف ہجرت فرمائیں۔

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ریاستِ مدینہ کی طرف ہجرت نہیں ہوسکتی تو برطانیہ کی آسائشوں میں بیٹھ کر پاکستانیوں کو عمران نیازی کی جہنم کو جنت بنا کر پیش کرنا بند فرمائیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں شہباز شریف نے کہا کہ عوام کا اس وقت مہنگائی سے برا حال ہے،ادویات کی قیمتوں میں 400فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔مہنگائی اور بے روزگاری میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔

پی ڈی ایم کے جلسے سے گزشتہ ماہ 31 اکتوبر کو خطاب کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی اور غربت نے عوام کی کمر توڑ دی،کون کہتا تھا ڈالر مہنگا ہو تو وزیراعظم چور ہوتا ہے؟ عمران نیازی آئے روز پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کررہا ہے۔

Related Posts