حلیم عادل شیخ پرپی پی پی کے غنڈوں نے جیے بھٹو کے نعرے لگاکرحملہ کیا۔بیٹے کا بیان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حلیم عادل شیخ پرپی پی پی کے غنڈوں نے جیے بھٹو کے نعرے لگاکرحملہ کیا۔بیٹے کا بیان
حلیم عادل شیخ پرپی پی پی کے غنڈوں نے جیے بھٹو کے نعرے لگاکرحملہ کیا۔بیٹے کا بیان

کراچی: اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے صاحبزادے احسن عادل شیخ نے کہا ہے کہ میرے والد پر پی پی پی کے غنڈوں نے جیے بھٹو کے نعرے لگا کر حملہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق احسن عادل شیخ نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں میری اپنے والد حلیم عادل شیخ سے ملاقات ہوئی ہے۔ ان کو 40 سے 50 لوگوں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ اپنے ساتھیوں سے الگ کرکے حلیم عادل شیخ کو جیل میں منتقل کیا گیا تھا۔

ویڈیو بیان میں احسن عادل شیخ نے کہا کہ پی پی پی کے غنڈوں نے جیے بھٹو کے نعرے لگا کر میرے والد پر جیل میں ہی حملہ کردیا۔ پی پی پی نے انتظامیہ سے مل کر ایک سازش کے تحت حملہ کروایا۔ پولیس کے کچھ سپاہیوں نے حلیم عادل شیخ کو حملہ آوروں سے بچا کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا تھا۔

بیان میں احسن عادل شیخ نے کہا کہ حلیم عادل شیخ این آئی سی وی ڈی میں زیرِ علاج ہیں۔ ان کے جسم کے مختلف حصوں پر زخم کے واضح نشانات موجود ہیں۔ پہلے بھی آئی سی یو سینٹر میں قتل کی سازش کی گئی تھی۔ مراد علی شاہ یہ نہ بھولیں، انہیں بھی اسی جیل میں آنا ہوگا۔

احسن عادل شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو بہت جلد پتہ چل جائے گا کہ کس اوکھلی میں ہاتھ ڈالا ہے۔ مراد علی شاہ کے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ حلیم عادل شیخ سندھ کی آواز ہیں، جسے کوئی بند نہیں کرسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: حلیم عادل شیخ دل میں تکلیف کے باعث جیل سے اسپتال منتقل

Related Posts