پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 1.5 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کا معاہدہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے دوران 1.5 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کا معاہدہ
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے دوران 1.5 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کا معاہدہ

اسلام آباد: پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 1.5 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اقتصادی بحالی میں ترقیاتی شراکت داروں، خاص طور پر اے ڈی بی کے کردار کو سراہتے ہوئے بی آر اے سی ای پروگرام کے تحت پاکستان کے لیے 1.5 بلین امریکی ڈالر کی بجٹ سپورٹ کی منظوری پر اے ڈی بی بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔

وزارت خزانہ کی طرف سےجاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے اے ڈی بی کے صدر آساکاوا مستگو Masatsugu Asakawa اور ان کی پوری ٹیم کے حالیہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی مدد کرنے کو بھی سراہا۔

وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کی مستقل بحالی پر زور دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اے ڈی بی کا 1.5 بلین ڈالر کا قرض پاکستان کی معاشی مشکلات کو کم کرنے میں مدد دے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیکس وصولیاں 2 ٹریلین روپے سے تجاوز کرگئیں

ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر چی شین( Shixin Chi) نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اے ڈی بی بورڈ نے گزشتہ جمعہ کو رقم کی منظوری دی تھی،اقدام کا مقصد پاکستان کی معیشت کو درپیش مشکلات کا ازالہ کرنا ہے۔

انہوں نے درمیانی اور طویل مدتی اقتصادی امکانات کو بہتر بنانے کے لیے موجودہ حکومت کی معاشی اصلاحات کو سراہا۔

معاہدے پر پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن کاظم نیاز نے اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر یونگ یی نے معاہدے پر دستخط کیے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک ،عالمی بینک ، یورپی یونین اور اقوام متحدہ کی حکومت پاکستان کے ساتھ شراکت میں کی جانے والی پوسٹ ڈیمیج نیڈز اسسمنٹ(پی ڈی این اے) کے مطابق حالیہ سیلابوں سے پاکستانی معیشت کو 30 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔

Related Posts