آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی پر فردِ جرم عائد

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی پر فردِ جرم عائد
آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی پر فردِ جرم عائد

کراچی: اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سمیت دیگر ملزمان پر آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں فردِ جرم عائد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی اور دیگر کے خلاف احتساب عدالت کراچی میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں فردِ جرم عائد کی گئی۔

آغا سراج درانی سمیت دیگر جن ملزمان پر فردِ جرم عائد کی گئی ہے، ان میں اسپیکر سندھ اسمبلی کی اہلیہ ناہید درانی، صاحبزادے آغا شہباز درانی  اور بھائی آغا مسیح الدین درانی بھی شامل ہیں۔

احتساب عدالت میں ملزمان کو ان کے جرم سے آگاہ کیا گیا جنہوں نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا، دیگر ملزمان جن پر فردِ جرم عائد کی گئی ہے، ان میں آغا سراج درانی کی صاحبزادیاں شہانہ درانہ، صنم درانی اور سارہ درانی شامل ہیں۔

دیگر ملزمان میں ذوالفقار، طفیل احمد، آغا منور، گلبہار اور غلام مرتضیٰ بھی شامل ہیں جن پر فردِ جرم عائد کی گئی۔ احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے گواہان کو طلب کیا ہے۔ ملزمان پر 1 ارب 60کروڑ سے زائد غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کا الزام عائد ہے۔

مقدمے کی آئندہ سماعت 22 دسمبر کو ہوگی۔  قبل ازیں آغا سراج درانی گزشتہ برس دسمبر میں ضمانت پر رہا ہوئے، آغا سراج درانی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا۔

آج احتساب عدالت میں پیشی کے موقعے پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ ہم پر بہت عرصے بعد فردِ جرم عائد ہوئی، قومی احتساب بیورو نے مجھ سمیت کسی ملزم سے کوئی پوچھ گچھ نہیں کی۔

گفتگو کے دوران اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ ہم نے اور دیگر ملزمان نے خود نیب افسران کو ریکارڈ دیا، قومی احتساب بیورو کا کوئی آفیسر ہمارے علاقے میں انکوائری کیلئے نہیں آیا۔ ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے یومِ تاسیس کے موقعے پر جیالے خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے اہل خانہ سمیت دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے نیب کو حتمی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ مفرور ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو تفتیشی افسر کو جیل بھیج دیں گے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغاز سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کراچی کی احتساب عدالت میں گزشتہ برس اکتوبر میں ہوئی، آغا سراج درانی و دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں: زائد اثاثہ جات ریفرنس، آغا سراج درانی کے اہلِ خانہ کی گرفتاری کا حکم

Related Posts