ورلڈکپ، پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کی جارحانہ بیٹنگ جاری

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی سی سی ورلڈکپ کے 18 ویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 34 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز بنالیے۔

بنگلور کے چناسوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے ورلڈکپ کی سب سے بڑی 259 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی ، تاہم مچل مارش 121 رنز بناکر شاہین آفریدی کی بال پر آؤٹ ہوگئے۔

ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے اس میچ کےلیے اچھی ٹریننگ کی ہے اور کئی اچھے پریکٹس سیشن کیے ہیں، اس میچ میں اچھی کارکردگی دکھاکر جیتنے کی کوشش کریں گے اور جلدی وکٹ لینے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: ورلڈکپ میچز میں کس کا پلڑا بھاری رہا؟

بابر اعظم  نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف بیٹرز کو اچھی کارکردگی دینی ہوگی ہم صرف مختلف کمبی نیشن آزمارہے ہیں، شاداب کی جگہ اسامہ میر کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ گرین شرٹس کے خلاف میچ اہم ہے، کوشش ہوگی میچ میں کامیابی سمیٹ کر جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم میگا ایونٹ میں تین میچز کھیل چکی ہے جن میں سے 2 میں کامیاب ہوئی اور ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ آسٹریلیا بھی ٹورنامنٹ میں تین میچز کھیل کر ایک میں کامیاب جبکہ دو میں شکست کھا چکی ہے۔

Related Posts