پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
فرقوں کی بھول بھلیوں سے نکلو، صرف قران و سنت کو اپناؤ
zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید بڑھ گئی

کراچی: عالمی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 20 اکتوبر جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 8 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کے بھاؤ میں 1886 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 10 گرام سونے کی قمیت ایک لاکھ 78 ہزار روپے سے زائد ہوگئی ہے۔

عوام کو نیا جھٹکا دینے کی تیاری، بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو موصول

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 27 ڈالر کا اضافہ ہوا اور سونا 1999 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

واضح رہے کہ چار روز قبل عالمی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی تھی اور ایک تولہ سونےکا بھاؤ ایک ہزار 900 روپےکم ہوا تھا جس کے بعد 10 گرام سونےکی قیمت ایک ہزار 629 روپےکم ہوکر ایک لاکھ 71 ہزار 553 روپے ہوگئی تھی۔

Related Posts