مذاکرات کامیاب، پیٹرولیم ڈیلرز نے ایندھن کی فراہمی جاری رکھنے کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رواں ماہ پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں نمایاں کمی، وجہ سامنے آگئی
رواں ماہ پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں نمایاں کمی، وجہ سامنے آگئی

وزرات پٹرولیم اور پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔

پیٹرولیم ڈیلرز نے مذاکرات کے بعد ہڑتال کی کال واپس لے لی۔ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سے ہونے والے مذاکرات وفاقی وزیرمصدق ملک کی سربراہی میں منعقد ہوا، جبکہ اجلاس میں حکومتی ٹیم سے شاہدخاقان عباسی نے شرکت کی۔

دوسری جانب پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی قیادت چیئرمین عبدالسمیع خان نے کی جب کہ سیکرٹری پیٹرولیم ،چیئرمین اوگرا اور ڈی جی آئل بھی مذاکرات میں شامل ہوئے۔

ڈیلرز ایسوسے ایشن کی جانب سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی معمول کے مطابق جاری رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔ ڈیلرز کے مطابق یہ فیصلہ عوام کے مفاد میں کیا گیا۔

پیٹرولیم ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سمیر نجم الحسن کا کہنا ہے کہ  ڈیلرز کے مارجن میں پیٹرولیم مصنوعات پر ساڑھے 3 روپے فی لیٹر تک اضافے کی یقینی دہانی کرائی گئی ہے جس میں سے 50 فیصد اضافہ 31 جولائی کو جبکہ مزید 50 فیصد 15 اگست کو کیا جائے گا۔

Related Posts