کراچی: اداکار شہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول کی شادی کی خبروں نے سوشل میڈیا پر ان دونوں کے تعلقات کے بارے میں افواہوں کی تصدیق کردی ہے۔
شہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول کے درمیان تعلقات کی وجہ سے گزشتہ سال دسمبر میں شہزوز او سائرہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آئیں تاہم ابتدائی میں انکار کرنے کے بعد شہزوز سبزواری نے طلاق کی تصدیق کی۔
اداکارشہروز سبزواری کے اہل خانہ نے بھی ابتداء میں طلاق کو ایک افواہ قرار دیا اور بعد میں خبرعام ہونے کے بعد انہوں نے بھی طلاق کی خبروں کا حقیقت قرار دیا۔
شہروز اور سائرہ کے درمیان وجہ تنازعہ ماڈل صدف کنول تھی، اداکارہ سائرہ یوسف اور ان کے شوہر شہزوز کے درمیان صدف کنول کی وجہ سے تعلقات کشیدہ اور پھر طلاق پر پہنچ ختم ہوگئے۔
مارچ 2020 میں سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری نے الگ الگ ہوکر سوشل میڈیا پر اپنی طلاق کی تصدیق کردی تاہم کل جیسے ہی شہروز اورصدف کنول کے نکاح کی خبر عام ہوئی ، سوشل میڈیا پر لوگوں نے سائرہ یوسف کی حمایت کرنا شروع کردی ہے۔
مزید پڑھیں:صدف کنول اور شہروز سبزواری رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مداحوں کی طرف سے متواتر ٹوئٹس کے بعد سائرہ یوسف ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی ہیں۔
#SyraYousuf
I don’t need to talk about scandle I want to appreciate this brave girl who saw the real face of her husband and leave him respectably.
May Allah bless her and her beautiful daughter ????❣️ pic.twitter.com/lFz3Bsxs7s— Shahzad Khan ???????? (@Shahzadkhan6669) June 1, 2020