بھارت نے گانے کے بعد فلم کا پوسٹر بھی چوری کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت نے گانے کے بعد فلم کا پوسٹر بھی چوری کرلیا
بھارت نے گانے کے بعد فلم کا پوسٹر بھی چوری کرلیا

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی آئندہ برس ریلیز ہونے والی فلم ‘پٹھان’ کا پوسٹر برطانوی اداکار ادریس البا کی فلم ‘بیسٹ’ کی نقل قرار دے دیا گیا۔

اداکار شاہ رخ خان کے فینز بے صبری سے فلم کے پوسٹر جاری کیے جانے کا انتظار کر رہے تھے، فلم کا پوسٹر ہفتے کو رلیز ہوا جس میں شاہ رخ خان ہاتھ میں ایک شارٹ گن لیے کھڑے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ شاہ رخ کی نئی فلم کا پوسٹر ہالی ووڈ فلموں کے اداکار ادریس البا کی فلم بیسٹ کے پوسٹر کی نقالی لگ رہا ہے۔

صارفین نے سوشل میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بولی ووڈ فلم انڈسٹری اپنی تخلیقی صلاحیت کھو بیٹھی ہے۔ پہلے ایک فلم نے گانا چرایا اب دوسری فلم نے ہالی ووڈ فلم کے پوسٹر کی نقل کر کے اپنا پوسٹر جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان ایک طویل عرصے بعد بڑی سکرین پر واپس آرہے ہیں، ان کی آخری فلم زیرو 2018 میں ریلیز ہوئی تھی جو ہٹ نہ ہوسکی تھی۔

Related Posts