عوام ہوشیار!بینظیرانکم سپورٹ اور احساس پروگرام کے بعد کورونا ویکسین کے نام پر فراڈ شروع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

After Benazir Bhutto's support, fraud in the name of vaccine started

پاکستان میں جعلسازوں نے بینظیرانکم سپورٹ، احساس اور جیتو پاکستان کے بعد کورونا ویکسین نیشن کی آڑ میں لوگوں کو لوٹنا شروع کردیا۔

اس سے پہلے پاکستان میں سادہ لوح عوام کو بینظیر انکم سپورٹ فنڈ، جیتو پاکستان اور احساس پروگرام کے نام سے جعلی میسج بھیج کر ان سے پیسے اینٹھے جاتے تھے لیکن اب کورونا ویکسین کے نام پر بھی لوٹ مار شروع کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لینڈ لائین نمبر سے آپ کو کال ریسیو ہو گی کہ میں ہیلتھ منسٹری سے فلاں بات کر رہا ہوں،آپکی ویکسی نیشن مکمل ہو گئی ہے آپ کو اتھارٹی کی جانب سے ایک فورڈیجٹ کوڈ بھیجا جا رہا ہے،وہ آپ ہمیں بتائیں تاکہ آپ کا ڈیٹا اپڈیٹ کر دیا جائے، یہ دراصل آپ کے بینک یا ایزی پیسہ اکاؤنٹ کا OTP ہوتا ہے۔

جیسے ہی آپ یہ کوڈ انکے ساتھ شیئر کریں گے آپ کا اکاؤنٹ چند منٹ میں خالی ہو جائے گا، ایسا کوئی بھی کوڈ جو آپ کو ریسیو ہوتا ہے وہ آپ کسی سے بھی شیئر نہ کریں۔

چند روز قبل سربراہ احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے شہریوں کو احساس پروگرام کے نام سے جعلی میسجز کے حوالے سے ہوشیار کیا تھا جبکہ اب کورونا ویکسین کے نام پر لوٹنا شروع کردیا ہے۔

Related Posts