پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) سیزن 8 کے 25 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف ریکارڈ241رنزکا ہدف حاصل کرلیا۔
پشاورزلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کرلیا اور مقررہ 20 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنائے۔ بابراعظم کی شاندار سنچری کی بدولت پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 241 رنز کا بڑا ہدف دیا تھا۔
کپتان پشاورزلمی بابراعظم نے 65 گیندوں پر115رنز کی اننگزکھیلی۔ بابراعظم نے60 گیندوں پرسنچری مکمل کی۔ صائم ایوب نے5چھکوں کی مدد سے 34 گیندوں پر 74 رنزبنائے۔
یہ بھی پڑھیں:
پہلی پاکستانی پروفیشنل خاتون باکسر: مجھے مشکلات سے گزرنا پڑا، اسپورٹس میں لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی
میچ سے قبل پشاورزلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی کوشش ہوگی 190رنزبنائیں اور آگے بھی اسی کمبی نیشن کو برقراررکھیں۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل کراچی کنگز کے خلاف میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد انگلی کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ سرفراز احمد کی جگہ بسم اللہ خان کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا تھا جب کہ وکٹ کیپنگ کے فرائض عمر اکمل نبھائیں گے۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت پشاور زلمی چوتھے نمبر جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھٹے نمبر پر ہے۔ پشاور زلمی نے 7 میچز کھیل کر 4 جیتے ہیں جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 8 میچز کھیل کر صرف 2 میچز میں کامیابی حاصل کرسکی۔