بوم بوم آفریدی نے پاکستان میں نئی ​​ٹی ٹین لیگ کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بوم بوم آفریدی نے پاکستان میں نئی ​​ٹی ٹین لیگ کا اعلان کر دیا
بوم بوم آفریدی نے پاکستان میں نئی ​​ٹی ٹین لیگ کا اعلان کر دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے پیر کو میگا اسٹارز لیگ (ایم ایس ایل) کے آغاز کا اعلان کیا جو اس سال ستمبر میں ہوگی۔

سابق کرکٹرز انضمام الحق، وقار یونس اور مشتاق احمد نے کہا کہ لیگ کا مقصد سابق کرکٹرز، کھلاڑیوں اور کھیلوں کے صحافیوں کی مالی مدد کرنا ہے اور اسے ٹی ٹین  فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔

اس موقع پر شاہد آفریدی نے کہا کہ میگا اسٹار لیگ ایک تفریحی لیگ ہے، جو اس سال ستمبر میں راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔

 اُن کا کہنا تھا کہ اس لیگ کو متعارف کرانے کا بنیادی مقصد سابق کرکٹرز، کھلاڑیوں اور کھیلوں کے صحافیوں کی مالی مدد کرنا ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ ایم ایس ایل میں چھ ٹیمیں شامل ہوں گی، اور آنے والی لیگ میں غیر ملکی کھلاڑی بھی حصہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 2022ء کے شیڈول کا اعلان، پاکستان اور بھارت ایک ہی پُول میں

مزید برآں پاکستان میں ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی ممکنہ واپسی کے بارے میں پوچھے جانے والے سوال پر اسٹار لیگ اسپنر نے کہا کہ ہر کوئی اس کی کمی محسوس کررہا ہے لیکن ہر سسٹم کو اسے مسترد کرنے سے پہلے چند سیزن دینے چاہیے۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ میرے خیال میں ہر کوئی ڈپارٹمنٹل کرکٹ کو یاد کر رہا ہے اور یہ بھی کہ نیا نظام جو بھی ہو، اسے زیادہ دیر تک فعال رہنے کا موقع ملنا چاہیے

Related Posts