افغانستان نے اپنی سافٹ ڈرنک بنالی، پامیر کولا نامی انار کی سافٹ ڈرنک کی پہلی برآمدی کھیپ کراچی بندرگاہ سے امریکا روانہ کر دی گئی۔
پامیرکولا کے نام سے متعارف کرائی گئی انار کے جوس کی یہ سافٹ ڈرنک ہرات کی پامیر کولا کمپنی بناتی ہے، “پامیر کولا” بنانے والی کمپنی کی جانب سے پہلی بار “شفا” کاربونیٹڈ انار کا جوس امریکہ برآمد کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
اورنگی میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت کرنے والا ملزم دھر لیا گیا
ہرات کے گورنر کے ترجمان مولوی نثار احمد الیاس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی بار ہرات سے انار کی سافٹ ڈرنک کراچی کی بندرگاہ کے ذریعے امریکہ کو برآمد کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امارت اسلامیہ افغانستان کے قیام کے بعد دیگر ممالک کو افغانستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔
مولوی الیاس نے اس کارگو کو افغانستان کی اقتصادی ترقی کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا اور کہا کہ ہرات کی مقامی انتظامیہ یورپی اور امریکی ممالک کو ہرات کی پیداواری برآمدات کا عمل جاری رکھنے کے لیے بنیاد فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔