ورلڈ کپ 2023: افغانستان نے انگلینڈ کو 69رنز سے شکست دیدی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ورلڈ کپ 2023: افغانستان نے انگلینڈ کو 69رنز سے شکست دیدی
ورلڈ کپ 2023: افغانستان نے انگلینڈ کو 69رنز سے شکست دیدی

ورلڈ کپ 2023 میں بڑا اپ سیٹ ہوگیا، افغانستان نے انگلینڈ کو 69رنز سے شکست دے کر شائقین کرکٹ کو حیران کردیا۔

انگلینڈ کی بیٹنگ افغانستان کے خلاف لائن بری طرح ناکام ہوئی، 285 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری ٹیم 215بنا کر پویلین لوٹ گئی، ہیری بروک 66 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

یہ افغانستان کی ورلڈکپ کی تاریخ میں دوسری کامیابی ہے، اس سے قبل افغانستان نے 17 ورلڈکپ میچز کھیلے ہیں، جس میں 16 میں شکست اور صرف ایک میں کامیابی ملی تھی۔

انگلینڈ اور افغانستان کے درمیان میچ نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

افغانستان کی ٹیم پہلی بیٹنگ کرتے ہوئے آخری اوور میں 284 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، گرباز 80 اور اکرام 58 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اوپنر رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زادران کے درمیان پہلی وکٹ پر 114رنز کی شراکت داری قائم ہوئی تاہم پھر ابراہیم کو عادل رشید نے 28 رنز پر آؤٹ کردیا۔

شاہین کی خراب پرفارمنس، روی شاستری نے کیا کہا؟

افغانستان کی پوری ٹیم 49.5 اوورز میں 284 رنز پر پویلین لوٹ گئی، انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 3، مارک ووڈ نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Related Posts