افغانستان کے صوبے پروان میں ایک سرنگ میں آئل ٹینکر الٹنے کے نتیجے میں 19افراد لقمہ اجل بن گئے، جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ صوبہ پروان کے درہ سالنگ کی سرنگ میں پیش آیا جہاں ایندھن سے بھرا ٹینکر الٹنے سے اگ لگ گئی، سرنگ میں موجود کئی گاڑیاں بھی آگ کی زد میں آئیں، حادثے میں 19 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
افغان حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے، کیونکہ بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان کی سرزمین پر کئی دہائیوں تک لڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ٹی ٹی پی
عینی شاہدین کے مطابق حادثے میں مرنے والوں میں مردوں کے علاوہ خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، ٹینکر میں آگ لگنے سے سرنگ میں موجود دیگر گاڑیاں بھی لپیٹ میں آگئیں۔