افغان پناہ گزینوں کی چارٹرڈ طیاروں سے پاکستان سے برطانیہ روانگی کا آغاز

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغان پناہ گزینوں کی چارٹرڈ طیاروں سے پاکستان سے برطانیہ روانگی کا آغاز
افغان پناہ گزینوں کی چارٹرڈ طیاروں سے پاکستان سے برطانیہ روانگی کا آغاز

اسلام آباد: افغان پناہ گزینوں کی چارٹرڈ طیاروں سے پاکستان سے برطانیہ روانگی کا آغاز کیا جائے گا جس کیلئے 12 چارٹرڈ پروازیں اڑان بھرنے کیلئے تیار ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں افغان پناہ گزینوں کی آبادکاری کیلئے چارٹرڈ پروازوں پر روانگی کا آغاز کل سے ہوگا۔ پناہ گزینوں کو 12 چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے پاکستان سے روانہ کردیا جائے گا۔

پاکستان کا غزہ میں فوری اور غیرمشروط جنگ بندی کا مطالبہ

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ 2 ہزار پناہ گزین چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے برطانیہ روانہ ہوں گے۔ چارٹرڈ پروازوں کا آپریشن دسمبر تک جاری رہے گا۔ ہفتہ وار 1 پرواز برطانیہ روانہ کی جائے گی۔

کل جمعرات کے روز افغان پناہ گزینوں کو پاکستان سے لے کر جانے والی پہلی پروازپر 200 افغان پناہ گزین سوار ہوں گے۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پر افغان شہریوں کی روانگی کیلئے خصوصی انتظامات جاری ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل افغان نائب وزیر اعظم مولوی عبدالسلام حنفی نے مطالبہ کیا کہ پاکستان افغان مہاجرین کی ملک بدری کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

نائب وزیر اعظم افغانستان مولوی عبدالسلام حنفی افغانستان میں پاکستانی سفیر عبید الرحمن نظامانی سے گفتگو کر رہے تھے، جنہوں نے ان کے آفس میں ان سے ملاقات کی۔
 ایوان صدر افغانستان سے 6روز قبل جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران مولوی عبدالسلام حنفی نے  کہا کہ افغانستان اور پاکستان دو ہمسایہ اور مسلم ممالک ہیں، ان کے درمیان اچھے تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں۔

 

Related Posts