ہم سے زیادہ افغانستان میں امن کا اور کوئی خواہشمند ہو ہی نہیں سکتا، وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہم سے زیادہ افغانستان میں امن کا اور کوئی خواہشمند ہو ہی نہیں سکتا، وزیراعظم
ہم سے زیادہ افغانستان میں امن کا اور کوئی خواہشمند ہو ہی نہیں سکتا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سے زیادہ افغانستان میں امن کا خواہشمند اور کوئی دوسرا ملک نہیں ہوسکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے شمالی افغانستان سے آئے سیاسی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور علاقائی امن کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے افغان عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی اور حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے زیادہ افغانستان میں امن کا خواہشمند کوئی ملک نہیں اور موجودہ صورتحال میں افغان رہنماؤں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

افغان وفد کے اراکین نے وزیر اعظم کا ان کا استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا اور امن کی کوششوں میں پاکستان کے تعاون کو سراہا۔ افغان وفد نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں : پڑوس میں اتنی تیزی سے فتوحات کیسے اور کیوں ہوئیں؟

Related Posts