طالبان حکومت کا افغان پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

طالبان حکومت کا افغان پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ
طالبان حکومت کا افغان پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ

کابل: طالبان حکومت نے افغان پاسپورٹ اور شناختی کارڈ دوبارہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جسے رواں برس اگست کے دوران روک دیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق نئی افغان انتظامیہ نے پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ دوبارہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔ طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ امارتِ اسلامیہ افغانستان کی وزراء کونسل حالیہ اجلاس میں یہ اہم فیصلہ کرچکی ہے۔

ترجمان افغان حکومت ذبیح اللہ مجاہد کے بیان کے مطابق وزراء کونسل اجلاس میں وزارتِ داخلہ کو پاسپورٹ اور تذکرہ (شناختی کارڈ) دوبارہ جاری کرنے کی ہدایت کی گئی۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ روزانہ 6ہزار اور پہلے مرحلے میں25ہزارپاسپورٹ جاری ہوں گے۔

قبل ازیں 15 اگست کو طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد سے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کا اجراء تعطل کا شکار ہے۔ نئی افغان حکومت ملک کے نئے آئین کی ضرورت پر زور دے رہی ہے جس میں تمام شہریوں کے حقوق درج کیے جائیں گے۔

دوسری جانب نئی افغان حکومت کو معاشی مسائل کا سامنا ہے جن کا سامنا کرنے کیلئے چین اور پاکستان ہمسایہ ملک افغانستان کی مدد کر رہے ہیں۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں قیامِ امن سے خطے کے امن و امان کا تعلق بے حد گہرا ہے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستان نے انسانی ہمدردی کے مشن کے تحت افغان عوام کیلئے امدادی سامان سے لدے 13 ٹرک روانہ کردئیے جنہیں افغانستان کے مختلف صوبوں تک پہنچا کر عوام کی رسائی میں لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارت خانے کا 2 روز قبل کہنا تھا کہ پاکستان طورخم بارڈر کے ذریعے افغانستان کو امداد بھجوا رہا ہے جس میں 174 ٹن آٹا، چینی اور چاول شامل ہیں جنہیں افغان ڈپٹی وزیرِ مہاجرین نے وصول کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے افغان عوام کیلئے امدادی سامان کے 13ٹرک روانہ کردئیے

Related Posts