کابل میں افغان خفیہ ایجنسی نے ایک اور پاکستانی اہلکارکو اغوا کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

pak embassy in afghanistan
pak embassy in afghanistan

ا سلام آباد: افغانستان کے دارالحکومت کا بل میں ایک اور پا کستانی افغان خفیہ اہلکاروں کے ہاتھوں اغواء ہوگیا، سعید اللہ گزشتہ 10 سال سے کابل میں مقیم تھا۔

ذرائع کے مطابق سعید اللہ گزشتہ 10 سا لوں سے کابل میں کنسلٹینگ کمپنی میں بطور اکاؤنٹنٹ کام کر رہے تھے ، سعید اللہ کو افغان حفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے ملازمین نے چیک پوسٹ پر روکا اور اغوا کر کہ اپنے ساتھ لے گئے۔

ذرائع کے مطابق کا بل میں افغان خفیہ اہلکا روں کے ہا تھوں پاکستانی شہریوں کے اغوا کا یہ تیسرا واقعہ ہے ۔کا بل میں پاکستانی سفارتخا نے نے پاکستانی شہری کے اغواء اور با حفا ظت واپسی کے لئے افغان دفتر خا رجہ کے سا تھ معاملہ اٹھا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے1 سال کے دوران 210مظلوم کشمیریوں کو شہید کیا، 2000 سے زائد زخمی

یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں ایک پاکستانی طالب علم کو افغانستان میں اغوا کرلیا تھا ، ڈاکٹر وقار کو افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس نے حبس بے جا میں رکھا ہوا تھا اور پولیس مقدمہ درج کرنے سے بھی انکار کررہی تھی۔

اس سے قبل 5اکتوبر کو بھی ایک پاکستانی انجینئر کو این ڈی ایس کے اہلکاروں نے اغوا کیا تھا، پاکستانی حکام انجینئر کی بازیابی کیلئے افغان حکام سے مسلسل رابطے میں رہے تھے۔

Related Posts