افغان وزیر خارجہ امریکی وفد سے مذاکرات کیلئے دوحہ روانہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی وفد کے ہمراہ قطر کے دورے پر روانہ ہوگئے۔
افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر خارجہ متقی دوحہ میں امریکی حکام سے طالبان حکومت پر عائد پابندیوں، طالبان رہنماؤں کو بلیک لسٹ کرنے کے فیصلے کے خاتمے، افغانستان کے بینکوں کے منجمد اثاثے کھولنے اور افغانستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بات چیت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

نک ٹائی باندھنا حرام ہے، طالبان حکومت نے پابندی لگا دی

افغان حکومت کے ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ افغان وفد قطر حکومت کے بعض عہدیداروں اور قطر میں مقیم غیر ملکی نمائندوں سے دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کرے گا۔

دوسری طرف بائیڈن انتظامیہ نے بھی طالبان وفد سے دوحہ میں بات چیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد طالبان سے خواتین کے حقوق، خواتین کی تعلیم و ملازمت پر پابندوں اور دیگر معاملات پر بات چیت کرے گا۔

Related Posts