افغان فورسز کی چترال میں پاکستانی چوکیوں پر گولہ باری اور فائرنگ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغان فورسز کی چترال میں پاکستانی چوکیوں پر گولہ باری اور فائرنگ
افغان فورسز کی چترال میں پاکستانی چوکیوں پر گولہ باری اور فائرنگ

چترال: افغان سرحدی فورسز نے چترال میں پاکستانی فوجی چوکیوں پر بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ کی، جو کہ وقفے وقفے سے 5-6 گھنٹے تک جاری رہی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے افغان جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا۔ افغان ناظم الامور کو پاکستان کی طرف سے 2 احتجاجی مراسلے بھی تھمائے گئے۔

پہلا مراسلہ 14 اپریل کو چترال میں پاکستانی فوجی چوکیوں پر بلا اشتعال توپ گولہ باری پر جبکہ دوسرا مراسلہ دہشت گردوں کو پاکستان کیخلاف افغان سرزمین کے استعمال پر دیا گیا۔

پاکستان کی جانب سے سرحد پار فائرنگ کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت بھی کی گئی اور کہا گیا کہ افغان حکومت کو متعدد درخواستوں کے باوجود افغان بارڈر سیکورٹی فورسز کی اشتعال انگیزی بڑھ رہی ہے۔ توقع ہے سرحد پار سے فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب آج صوبائی اسمبلی میں ہو گا،حمزہ شہبازاور پرویزالٰہی میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا، حمزہ شہبازاور پرویزالٰہی میں سخت مقابلہ

16 اپریل کو سیشن لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق ہو گا ،پنجاب اسمبلی کے ارکان نئے صوبائی سربراہ کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالیں گے اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری کریں گے۔

دونوں امیدواروں حمزہ شہباز اور پرویز الٰہی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ حمزہ مسلم لیگ ن اور دیگر اتحادی جماعتوں کے امیدوار ہیں جب کہ مسلم لیگ ق کے پرویز الٰہی کو پی ٹی آئی کی حمایت حاصل ہے۔

Related Posts