کراچی میں واقع افغان فوڈ اسٹریٹ پر دستیاب مختلف ڈشز کا لطف اٹھائیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہرِ قائد کے علاقے الآصف اسکوائر میں واقع افغان فوڈ اسٹریٹ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہر خاص و عام کی توجہ کا مرکز بنتی جارہی ہے۔

الآصف اسکوائر کی فوڈ اسٹریٹ میں داخل ہوتے ہی سب سے پہلی چیز جس پر آپ کی نظر پڑتی ہے وہ افغانی نان ہیں۔ گرما گرم نان دیکھتے ہی منہ میں پانی آجاتا ہے۔عوام کی بڑی تعداد افغانی نان بے حد پسند کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

 لذیذ نلی دال فرائی نہیں کھائی تو آپ نے کچھ نہیں کھایا

کراچی میں کچوری بے حد من پسند غذا سمجھی جاتی ہے۔ اسی طرح افغان فوڈ اسٹریٹ پر دستیاب ازبک ڈش من سُکھ کو بھی پسند کیا جاتا ہے۔ پاکستان کے سموسے اور کچوریاں آئل سے بھرپور ہوتی ہیں تاہم من سکھ اس سے مختلف ہے۔

ازبک ڈش پانی کی بھاپ سے تیار کی جاتی ہے۔ اس میں تمام تر صحت بخش اشیاء کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اسی طرح اسپیشل افغانی چھولہ بھی عوام کی من پسند غذا سمجھا جاتا ہے، جسے عوام کی بڑی تعداد شوق سے تناول کرتی نظر آتی ہے۔

اسپیشل افغان چھولہ کی پلیٹ میں آلو، پیاز اور ٹماٹر شامل کیے جاتے ہیں جس میں چنوں کو خوب گلا کر پیش کیا جاتا ہے۔ افغان فوڈ اسٹریٹ پر عبداللہ بھائی کی آئس کریم بھی دستیاب ہے۔

افغان آئس کریم بے حد پسند کی جاتی ہے۔ عبداللہ بھائی کا کہنا ہے کہ ہم آئس کریم خود بناتے ہیں جس کیلئے دودھ لیتے اور اس کو جماتے ہیں جبکہ ہم برف اور نمک ڈال کر آئس کریم ہاتھ سے بناتے ہیں۔

فوڈ اسٹریٹ پر واقع ماما سکندر ریسٹورنٹ کی افغانی سیخ بوٹی بھی ذائقے میں اپنی مثال آپ ہے جسے مختصراً افغانی بوٹی کہا جاتا ہے۔ ماما سکندر ریسٹورنٹ والوں کا کہنا ہے کہ ہم گزشتہ 30 سال سے زائد عرصے سے یہاں افغان بوٹی فروخت کر رہے ہیں۔

 

Related Posts