طالبان حکومت کے تعاون سے افغان فلم ساز نے فلم بنالی، جو عنقریب نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
یونین آف بغلان سینماٹوگرافرز نے صوبہ بغلان کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے تعاون سے “قصہ من” کے نام سے نئی فلم متعارف کرائی ہے۔
بغلان سینماٹوگرافرز ایسوسی ایشن کے سربراہ اور اس فلم کے کہانی نویس فرہاد وحدت نے باختر نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اس فلم میں اداکار احمد شعیب ہنریار نے مثبت اور عبداللہ شیرازی نے منفی کردار ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
سوشل میڈیا پر کترینہ کیف کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی افواہیں دوبارہ کیوں؟
وحدت نے مزید کہا “قصہ من” ایک یتیم بچے کی مشکلات اور پریشانیوں پر مبنی فلم ہے۔ جس کا مقصد معاشرے میں یتیم بچوں کے خلاف تشدد کو ختم کرنا ہے۔
بغلان سینماٹوگرافرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ نوجوان سنیماٹوگرافرز کی تعلیمی پروگراموں کے ذریعے حوصلہ افزائی کرے تاکہ افغانستان کے لوگوں کے مسائل کی عکاسی کی جا سکے۔