اسلام آباد میں تعینات افغانستان کے سفارتخانے کے ناظم الامور سردار احمد شکیب نے پاکستان کے نئے تعینات کردہ نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں افغان سفارت کار نے آصف درانی کی تعیناتی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ مسائل حل ہوں گے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں:
خواتین پر طالبان حکومت کی پابندیاں انسانیت کیخلاف جرم ہیں، انسانی حقوق گروپ
ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے آصف درانی نے کہا کہ وہ دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے لیے افغان سفارت خانے اور دیگر اداروں کے ساتھ اپنی کوششیں مربوط کریں گے۔