مشیر وزیراعلیٰ سندھ اعجاز شیرازی کورونا کے باعث انتقال کرگئے

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مشیر وزیراعلیٰ سندھ اعجاز شیرازی کورونا کے باعث انتقال کرگئے
مشیر وزیراعلیٰ سندھ اعجاز شیرازی کورونا کے باعث انتقال کرگئے

کراچی:وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے مشیر سید اعجاز علی شاہ شیرازی عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئے۔

مرحوم اعجاز شاہ کافی عرصے سے کورونا وائرس کے باعث کراچی آغا خان اسپتال میں داخل تھے۔سید اعجاز علی شاہ شیرازی ایم پی اے سید ریاض شاہ ایم این اے ایاز شاہ کے والد اور ایم پی اے شاہ حسین شاہ کے چچا تھے۔

ترجمان محمد حنیف کا کہنا ہے کہ اعجازشاہ شیرازی کی تدفین مکلی قبرستان میں ہوگی۔سید اعجاز علی شاہ شیرازی کے صاحبزادے ریاض شیرازی کا کہنا ہے کہ اعجاز شاہ شیرازی کورونا وائرس میں مبتلا تھے اور کراچی کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں انہوں نے دم توڑا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا اعجاز علی شاہ شیرازی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اعجاز شاہ شیرازی ایک بہترین انسان تھے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے مرحوم اعجاز شاہ شیرازی کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔

Related Posts