سال نو پر فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف ایڈیشنل آئی جی کراچی نے بڑا حکم جاری کردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سال نو پر فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف ایڈیشنل آئی جی کراچی نے بڑا حکم جاری کردیا
سال نو پر فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف ایڈیشنل آئی جی کراچی نے بڑا حکم جاری کردیا

کراچی: سال نو پر فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف ایڈیشنل آئی جی کراچی نے بڑا حکم جاری کردیا، ایڈیشنل آئی جی کراچی کیجانب سے کراچی پولیس آفس میں فائرنگ کے واقعات کو مانیٹر کرنے کیلئے ٹیم تشکیل دیدی گئی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعات میں ملوث افراد کی شکایت یا وڈیو بنا کر 03435142770 نمبر پر ارسال کریں، فائرنگ کی فوری اطلاع 15 پر دیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے آس پاس نظر رکھیں اور نیوائیر نائٹ پر فائرنگ میں ملوث عناصر کی وڈیو بنا کر دیئے گئے نمبر پر پر بھیجیں۔

شکایت موصول ہونے پر بلا امتیاز فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے یہ آپکا قومی فریضہ ہے کہ پولیس کو جرم کی اطلاع دیں تاکہ پولیس فوری کارروائی کرتے ہوئے اس کی روک تھام کرسکے۔

یاد رکھیں! فائرنگ میں ملوث افراد کیخلاف اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائیگا، جسکی سزا دس سال قید ہے اور یہ ایک ناقابل ضمانت جرم ہے۔

مزید پڑھیں: سال 2021، اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں دوسو فیصد اضافہ ریکارڈ

انہوں نے عوام سے گزارش کی ہے کہ اپنی خوشیوں کو ماتم میں نہ بدلیں، خود کو اپنے خاندان کو قانونی چارہ جوئی سے بچائیں۔

Related Posts