سال 2021، اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں دوسو فیصد اضافہ ریکارڈ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، منظور کالونی میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو قتل کرکے خود بھی خودکشی کرلی
کراچی، منظور کالونی میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو قتل کرکے خود بھی خودکشی کرلی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: شہر اقتدار میں 2021 میں جرائم کی شرح میں دو سو فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا، قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، چوری، اغوا، موٹرسائیکل اور گاڑی چوری جیسے سنگین جرائم کے آٹھ ہزار,چھ سو واقعات رپورٹ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق 2020 میں یہ تعداد دو ہزار سات سو چوراسی تھی۔ دو آئی جیز کی تبدیلی بھی شہریوں کو امن کی نوید نہ سناسکی۔

2020 میں ایک سو بتیس اور دوہزار اکیس میں ایک سو پچاس مردو خواتین کو قتل کیا گیا، 2020 میں اقدام قتل کے ایک سو ننانوے واقعات رونما ہوئے۔ دوہزار اکیس میں یہ تعداد دو سو تیس تک جاپہنچی۔

2021ء میں چار سو افراد زخمی ہوئے، اغوابرائے تاوان کی چار وارداتیں رپورٹ ہوئیں، دو ہزار اکیس میں ڈکیتی اور چوری کی 2174 وارداتیں ہوئیں۔ چوری اور نقب زنی کے پانچ سو واقعات رپورٹ ہوئے۔

2020میں گاڑی چوری کے چار سو اڑتیس واقعات رپورٹ ہوئے۔ دوہزار اکیس میں آٹھ سو سے، زائد گاڑیاں چوری ہوئیں، دوہزار اکیس میں اسلام آباد سے تین ہزار افراد کے موٹرسائیکل چوری ہوئے۔ دو ہزار بیس میں یہ تعداد صرف دو سو ستاسی تھی۔

2021کے، آغاز میں ہی اسلام آباد پولیس کے ہاتھوں 21سالہ طالبعم اسامہ ستی کا قتل ہوا جس پر آئی جی عامر ذوالفقار کی جگہ. قاضی جمیل کو آئی جی اسلام آباد کا عہدہ دیا گیا۔

تھانہ کوہسار کی حدود میں نور مقدم کے قتل کا اندوہناک واقعہ پیش آیا۔ سینیٹر نزہت صادق کے گھر ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی، تھانہ گولڑہ کے علاقے ای الیون میں لڑکی اور لڑکے کو ہراساں کرنے کے واقعہ نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔

مزید پڑھیں: یونیورسٹی کی بس سے طالبہ کو اغواء کرنیکی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

میٹرو اسٹیشن کے، واش روم سے بچی کی نعش ملنے کا واقعہ بھی سامنے آیا، جرائم بڑھنے پر قاضی جمیل الرحمان کی جگہ محمد احسن یونس کو آئی جی اسلام آباد تعینات کیا گیا، لیکن تاحال اسلام آباد پولیس جرائم پر قابو نہ پاسکی۔

Related Posts