کشمیر میں ممکنہ احتجاج روکنے کے لیے بھارتی فورسز کی اضافی نفری تعینات

مقبول خبریں

کالمز

Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Curfew-in-Kashmir
مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 72ویں روز بھی معمولات زندگی مفلوج رہے

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے خلاف ممکنہ احتجاج روکنے کے لیے بھارتی فورسز کی اضافی نفری کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہےجبکہ کرفیو عملی طور پر نافذ ہے اور ذرائع نقل و حمل پر مکمل پابندی عائد ہے۔

کشمیری نوجوانوں کے غیض وغضب سے خوف میں مبتلا بھارت نے اپنے ہی فوج کی صلاحیتوں پر اعتماد نہ کرتے ہوئے مقبوضہ وادی میں اضافی مسلح فوجی بھیج دئیے ہیں جس کے بعد کرفیو کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ جموں و کشمیر میں نافذ کرفیو کا آج 56واں دن، ٹرانسپورٹ اور نقل و حمل پر پابندی

یاد رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370اے کے غیر قانونی طور پر ختم کیے جانے کے بعد نافذ کردہ کرفیو آج  56ویں روز میں داخل ہوچکا ہے جبکہ مظلوم کشمیریوں کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہے اور مواصلات کا نظام معطل ہے۔

کشمیری حریت رہنما زیادہ تر قید میں اور گرفتار ہیں یا پھرانہیں نظر بند کر دیا گیا ہے۔   کشمیر میں موبائل فون، ٹی وی اور انٹرنیٹ سمیت تمام تر ذرائع ابلاغ بدستور معطل ہیں جبکہ قابض بھارتی فوج کی طرف سے وادی میں ٹرانسپورٹ کا نظام بھی مسلسل  بند ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے نمائندہ اور مندوب ذوالقرنین چھینہ نے بھارت کی بوکھلاہٹ کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر کا ذکر تک کرنےسے کترا رہا ہے اور آنکھ بند کرکے آر ایس ایس کے نظرئیے پر چل رہا ہے۔

ذوالقرنین چھینہ نے کہا کہ سفاک مودی حکومت مظلوم کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کے ظالمانہ رویے کو پوری دنیا کے سامنے واضح کردیا۔ آج سیکولر بھارت کا نظریہ گاندھی کے قاتلوں کے ہاتھوں اپنی موت آپ مر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت کشمیر کا ذکر تک کرنے سے کتراتے ہوئے آر ایس ایس نظرئیے پر چل رہا ہے۔پاکستان

Related Posts