کراچی میں کورونا وائرس سے متاثرہ 9 کیسز کی تصدیق، تعداد 16 ہو گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Coronavirus: Chinese doctors’ team to arrive in Pakistan today

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے تصدیق کی ہے کہ شہرِ قائد میں کورونا وائرس کے 9 مزید کیسز سامنے آ گئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہو گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ میں کراچی میں کورونا وائرس کے 9 نئے کیسز کی تصدیق کررہا ہوں جو پہلے سے متاثرہ شخص کے رابطے میں آئے۔

معاونِ خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ متاثرہ شخص کے دیگر رابطوں کا پتہ چلایا جارہا ہے اور ان کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ اب تک پاکستان میں مجموعی کیسز کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔ 

https://twitter.com/zfrmrza/status/1237103681390161922

یاد رہے کہ   ہمسایہ ملک چین نے کورونا وائرس اور ٹڈی دل حملوں کے خلاف  پاکستان کو مدد بھیجتے ہوئے کہا کہ ہم دوست ملک پاکستان کی امداد جاری رکھیں گے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا کہ ٹڈی دل حملوں اور کورونا وائرس کے خلاف ہم پاکستان کی امداد جاری رکھیں گے جبکہ ہم نے پاکستان میں ماہرین بھیجے ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس اور ٹڈی دل حملوں کے خلاف پاکستان کو امداد

Related Posts