اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا میں کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کیلئے حکومت کو 30.5کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں وزارت منصوبہ بندی میں کنسیپٹ کلیئرنس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر مس شیاؤ ہنگ یانگ نے شرکت کی۔
اجلاس میں کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کیلئے ساڑھے تیس کروڑ ڈالر کی ایمر جنسی امداد کی منظو ری دی گئی، ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر غریب اور کمزور طبقات کے تحفظ کیلئے فراہم کرے گا۔
ساڑھے 10 کروڑ ڈالر ایمرجنسی اقدامات کی تیاری کیلئے فراہم کئے جائیں گے ۔
رقم وفاق کی طرف سے صوبوں اور خصوصی علاقہ جات میں این ڈی آر ایم ایف کے ذریعے گرانٹ کے طور پر دی جائے گی۔
ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان کا کہنا ہے کہ کورونا وبا سے بلاواسطہ متاثر ہونے والے افراد کو ریلیف پہنچانے کیلئے کوشاں ہے۔
اس اسکیم کے تحت ملک میں صحت کے متعلق اسٹاک کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، رقم حفاظتی لباس اور آلات کی فراہمی کیلئے استعمال کی جا سکے گی۔
مزید پڑھیں:لاک ڈاؤن سے متعلق حتمی فیصلہ این سی او سی کے اجلاس میں ہوگا، شبلی فراز