ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان میں تعلیم کے لیے 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی رقم بطور قرض دینے کے لیے منظوری دے دی ہے جبکہ یہ رقم ملک کے 2 صوبوں میں استعمال کی جائے گی۔
اے ڈی بی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان کو قرض دینے کے پروگرام کی منظوری تعلیم کی بہتری کے لیے دی گئی، جبکہ یہ رقم سندھ اور پنجاب میں بہتر تعلیمی سہولیات کے لیے دی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال بدعنوانی کی دگنی شکایات ملیں۔ چیئرمین نیب
اعلامیے کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے جاری کردہ 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی یہ رقم پاکستان میں سیکنڈری لیول سطح کی تعلیم کے منصوبوں میں استعمال کی جائے گی جس سے ملک میں تعلیم کا معیار بہتر ہوگا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر سے ملاقات کی جس میں پاکستان میں بینک کے تعاون سے جاری مختلف منصوبوں کی پیش رفت پر غور کیا گیا۔
رواں ماہ جاری اعلامیے کے مطابق مشیر خزانہ نے عالمی بینک کے جنوبی ایشیائی ممالک کے نائب صدر سے بھی ملاقات ہوئی ۔مشیر خزانہ کی آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر مشرق وسطی اور وسطی ایشیا جہاد ازعور سے بھی ملاقات ہوئی۔
مزید پڑھیں: حفیظ شیخ کی سربراہی میں وفد کی ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر سے ملاقات ،مختلف امور پر غور