بیروزگاروں کی امداد، احساس پروگرام کیلئے امریکا پاکستان کو 70 لاکھ ڈالر دیگا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیروزگاروں کی امداد، احساس پروگرام کیلئے امریکا پاکستان کو 70 لاکھ ڈالر دیگا
بیروزگاروں کی امداد، احساس پروگرام کیلئے امریکا پاکستان کو 70 لاکھ ڈالر دیگا

منیلا: ایشیائی ترقیاتی بینک نے آگاہ کیا ہے کہ پاکستان کو 70 لاکھ ڈالرز امریکا کی طرف سے دئیے جائیں گے جو اے ڈی پی پراجیکٹ کے تحت دستیاب ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایشیائی ترقیاتی بینک نے اعلامیہ جاری کردیا جس کے مطابق پاکستان 70 لاکھ ڈالرز کی خطیر رقم ایشیائی ترقیاتی بینک کے پراجیکٹ کے تحت حاصل کرسکے گا جو مستحقین کی امداد کیلئے مختص ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

احساس راشن پروگرام میں 10لاکھ افراد کی رجسٹریشن ہوگئی۔ثانیہ نشتر

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے قراقرم بانڈز فروخت کر دیے

اربوں روپے کے ترقیاتی کام کیلئے حکومت کا ایشیائی ترقیاتی بینک سے معاہدہ

ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیے کے مطابق 70 لاکھ ڈالر کی رقم پاکستان کو غرباء اور ضرورت مند افراد کی امداد کیلئے فراہم کی جائے گی جس کا مقصد لاک ڈاؤن سے متاثرہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

امریکا کی جانب سے فراہم کی جانے والی 70 لاکھ ڈالرز کی رقم کورونا وباء کے دوران روزگار سے محروم ہونے والے افراد کو دی جاسکے گی جس کی تقسیم وزیر اعظم عمران خان کے احساس پروگرام کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔

قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے سماجی تحفظ اور احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس راشن پروگرام میں 10 لاکھ سے زائد افراد کی رجسٹریشن مکمل ہوگئی۔

 حسن ابدال میں ایک جنرل اسٹور کے دورے کے موقعے پر 4روز قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاونِ خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا کہ رجسٹریشن کے آغاز سے اب تک 4 کروڑ افراد نے اپنا ڈیٹا پورٹل میں جمع کرایا۔

 

Related Posts