کراچی: شہر قائد میں ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتیں تو عام ہیں، مگر اب شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد بھی ان وارداتوں میں زد میں آنے لگے ہیں، یشما گل کا موبائل فون ڈیفنس فیز 8 میں نامعلوم افراد ان کی گاڑی سے لے کر فرار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق یشما گل نے بتایا کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں دو موٹر سائیکل سواروں کے ایکسیڈنٹ کے دوران گاڑی روکی۔
حادثے کے سبب اچانک گاڑی سے اترنا پڑا، جس کے باعث موبائل فون گاڑی میں ہی رہ گیا، حادثے کے شکار افراد کو دیکھنے کے دوران پیچھے آنے والے نامعلوم ملزمان گاڑی کی سیٹ پر رکھا موبائل فون اٹھا کر فرار ہوگئے۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ موقع پر موجود چند لوگوں کی مدد سے دونوں زخمیوں کو گاڑی میں بٹھایا جب گاڑی چلانے سے قبل موبائل فون ڈھونڈنا چاہا تو گاڑی میں موبائل فون موجود نہیں تھا، افسوس ناک صورتحال یہ بھی سامنے آئی کہ حادثے کا شکار افراد کی جیبوں سے بٹوے بھی نکال لئے گئے۔
مزید پڑھیں: چوروں نے کامیڈین شکیل صدیقی کو بھی نہ بخشا، کار لے اُڑے