اداکارہ سحر ہاشمی کا شوہر سے متعلق دلچسپ خواہشات کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ دنیا)

پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سحر ہاشمی نے حالیہ انٹرویو میں اپنے ہونے والے شوہر سے متعلق دلچسپ خواہشات کا اظہار کر کے مداحوں کو چونکا دیا۔

ایک یوٹیوب شو میں گفتگو کے دوران، سحر ہاشمی سے میزبان نے دریافت کیا کہ وہ اپنے مستقبل کے شوہر میں کون سی خوبیاں دیکھنا چاہتی ہیں؟ اس پر اداکارہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ انہیں ایسا جیون ساتھی چاہیے جو نہ صرف محبت سے کھانا کھلائے بلکہ تھکن کے وقت پاؤں بھی دبائے۔

انہوں نے مزید کہا، “مجھے چائے بہت پسند ہے، تو شوہر کو چائے بنانی آنی چاہیے، اور کیونکہ میں خود جذباتی لڑکی ہوں، اس لیے میرا شوہر متوازن، پرسکون اور سمجھدار ہونا چاہیے۔”

شادی سے متعلق سوال کے جواب میں سحر ہاشمی نے کہا، “میں سمجھتی ہوں کہ زندگی میں ہر فیصلہ وقت کے ساتھ ہوتا ہے۔ جب کوئی اچھا اور سچا انسان ملے گا، تب شادی ضرور کروں گی۔”

سحر کی یہ گفتگو نہ صرف ان کی سنجیدگی اور حساسیت کو ظاہر کرتی ہے بلکہ ان کے منفرد اندازِ فکر کی بھی جھلک دیتی ہے، جس نے ناظرین کا دل جیت لیا۔

Related Posts