بھارت کی معروف اداکارہ کی گھر سے لاش برآمد

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ رینجوشا مینن نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی وہ اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ملیالم فلم انڈسٹری کی 35 سالہ اداکارہ رینجوشا مینن کی لاش گھر میں پنکھے سے لٹکی پائی گئی، وہ اپنے شوہر اور اداکار منوج کے ساتھ اس فلیٹ میں رہائش پذیر تھیں۔

پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد موت کو خودکشی قرار دیا ہے تاہم پولیس نے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Mangalore Today | Latest headlines of mangalore, udupi - Page Malayalam- Actor-Renjusha-Menon-35-dies-by-suicide-in-her-Trivandrum-apartment

یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ رینجوشا مالی پریشانی کے باعث شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھیں۔

اداکارہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ڈرامہ سیریل کی شوٹنگ کے مناظر اور ساتھی اداکاروں کے ساتھ اپنی تصاویر بھی شیئر کرتی تھیں۔

رینجوشا مینن نے متعدد ڈراموں کو پروڈیوس بھی کیا تھا اور بیشتر میں اداکاری بھی کی۔

واضح رہے کہ معروف اداکارہ رینجوشا مینن نے فلم ’سٹی آف گولڈ‘ میں معاون اداکارہ کا کردار نبھایا تھا جبکہ وہ ’سلیبریٹی کچن میجک‘ اور ’ورن ڈاکٹرانو‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Related Posts