معروف اداکارہ نیلم منیر بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف اداکارہ نیلم منیر بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں
معروف اداکارہ نیلم منیر بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں

کراچی: ملک کی نامور اداکارہ نیلم منیر بھی کورونا وباء کا شکار ہوگئیں،نیلم منیر نے اس حوالے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم ان کے تمام گھر والے وائرس سے محفوظ اور صحتمند ہیں۔

نیلم منیر نے’کورونا ایک حقیقت ہے اور ہمیں اس کا مقابلہ کرنا ہے‘ کے عنوان کے ساتھ انسٹاگرام پوسٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے، اور مداحوں کو اپنی بیماری سے متعلق آگاہ کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ میں آپ سب کو کچھ ضروری باتیں بتانا چاہتی ہوں جن سے پچھلے چند روز سے میں گزر رہی تھی‘۔اداکارہ کے مطابق ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم ان کے تمام گھر والے وائرس سے محفوظ اور صحتمند ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ‘یہ میرے اور میری فیملی کے لیے ایک بہت بڑا اور مشکل وقت ہے،جس کا ہمیں سامنا کرنا پڑاہے،انہوں نے کہا کہ میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور الحمداللہ اب میں کافی بہتر محسوس کررہی ہوں‘۔

انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو پیغام دیا کہ وہ کورونا وائرس کی دوسری لہر میں احتیاطی تدابیر لازمی اختیار کریں، تاکہ آپ اور آپ کے گھر والے اس وباء سے محفوظ رہ سکیں۔

Related Posts