میرا نے ایک ذو معنی کیپشن کے ساتھ اپنی مبینہ نازیبا تصویر شیئر کی ہے۔
90ء کی دہائی میں پاکستانی فلموں پر راج کرنے والی میرا کو سرخیوں میں رہنے کا فن اچھی طرح آتا ہے۔ انہوں نے ’احساس‘، ’کھلونا‘، ’کانٹا‘،’چیف صاحب‘، ’مجھے جینے دو‘،’مس استنبول‘ جیسی فلموں میں کام کیا۔
حال ہی میں میرا کا ایک بیان بھی سو شل میڈیا پروائرل ہوا جس میں ان کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’ان سے کوئی شادی نہیں کرنا چاہتا‘ حالانکہ عدالت میں یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ میرا نے شادی کر رکھی ہے جو بعد میں طلاق پر ختم ہوئی، ان کے ماضی میں کئی افیئرز کی خبریں بھی سامنے آچکی ہیں۔
موج مستی میں لگے رہتے ہیں اور، بھارتی کرکٹرز پر بیگمات کو ٹورز میں ساتھ رکھنے پر پابندی عائد
اب انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر ایک نازیبا تصویر شیئر کی ہے اور اس کا کیپشن بھی ذومعنی دیا ہے۔
پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’ مسنگ پرسن اِن یور یونیورس’ اور ساتھ میں دل کا ایموجی بھی بنایا۔
تصویر پوسٹ ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے میرا پر تنقید کی بوچھاڑ شروع ہوگئی جس کے بعد میرا نے تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے حذف کردی۔
یاد رہے کہ ماضی میں بھی میرا کی ایسی کئی نازیبا ویڈیوز لیک ہو چکی ہیں۔ اسی تناطر میں انہیں پاکستان کی راکھی ساونت بھی کہا گیا ہے۔ کسی نے انہیں کیپٹن نوید کا بھی حوالہ دیا جن کے ساتھ ان کی ایک مبینہ ویڈیوز لیک ہوئی تھیں۔ اس شادی کی خبروں کو میرا ہمیشہ ریجیکٹ کرتی چلی آئی ہیں۔