لاہور: نامور اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ وقت نہیں بدلا بلکہ ہم لوگ تبدیل ہو گئے ہیں ، اگر ہم تھوڑی سی کوشش کریں تو ایک دوسرے کا خیال رکھنے، پیار و محبت سے پیش آنے اور تھوڑے وسائل میں بھی گزر بسر کرنے والا دور واپس آسکتا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماریہ واسطی نے کہاکہ جب لوگ یہ کہتے ہیں کہ وقت بدل گیا ہے اور تیزی سے گزر رہا ہے تو بڑی حیرت ہوتی ہے حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ وقت وہی ہے بلکہ ہم اسے تیزی سے گزارنے کی جستجو میں لگے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:اداکارہ مہوش حیات کا ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو ”مرد” بننے کا مشورہ