معروف اداکار ہمایوں سعید کا عمرے کی ادائیگی سے سال نو کا آغاز

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Source: google
معروف اداکار ہمایوں سعید کاعمرے کی ادائیگی سے سال نو کا آغاز

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اور ہدایتکار ہمایوں سعید نے سال نو کے آغاز پر اہل خانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

اداکار ہمایوں سعید نے سال 2020 کا آغاز خانہ کعبہ میں اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے ساتھ کیا، انہوں نے انسٹا گرام پر خانہ کعبہ کے سامنے لی گئی تصویر شیئرکرتے ہوئے اپنے فالوورز کو نئے سال کی مبارکباد دی۔

ہمایوں سعید کا نئے سال کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہناتھا کہ ان کی ہمیشہ سے خواہش تھی کہ وہ سال کا آغاز اس مقدس مقام سے کریں اور  ان کی یہ خواہش اس سال پوری ہوگئی۔

انہوں نےکہا کہ سال 2019 کو الوداع کہتے ہوئے 2020 کو خوش آمدید، آپ سب کیلئے اور پاکستان کیلئے دعائیں اور نیک خواہشات۔ سب کیلئے دعاگو ہوتے ہوئے ہمایوں نے امید ظاہر کی کہ نیا سال ہم میں سے ہرایک کیلئے بہترین ثابت ہو۔

https://www.instagram.com/p/B6v81EOJjv2/?utm_source=ig_web_button_share_sheet

واضح رہے کہ ان دنوں عدنان صدیقی اور عائزہ خان کے ساتھ ہمایوںسعید کا ڈرامہ “میرے پاس تم ہو” مقبولیت کی انتہاؤں کو چھو رہا ہے، ہر ہفتے اس ڈرامہ کی نئی قسط نشر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: سال 2019ء کے دوران پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی کارکردگی کا مختصر جائزہ

Related Posts