پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، سپیڈ بوٹ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈ نے گوادر (بلوچستان) کے علاقے جیوانی میں کارروائی کرتے ہوئے سپیڈ بوٹ سے لاکھوں روپے مالیت کی بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق پی سی جی نے سمندر کے ذریعے منشیات سمگل ہونے کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سپیڈ بوٹ سے منشیات برآمد کرلی۔

جیوانی کے علاقے میں موجود پاکستان کوسٹ گارڈز کی بوٹ نے مشکوک بوٹ کا پیچھا کیا، ملزمان پاکستان کوسٹ گارڈز کی بوٹ کو اپنی طرف آتا دیکھ کرسپیڈ بوٹ سمندر کے کنارے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

اسرائیل حماس جنگ کا ردعمل، 71 سالہ امریکی نے چھ سالہ مسلمان بچے کو چھری کے وار سے قتل کردیا

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق سپیڈ بوٹ کی چیکنگ کے دوران  833کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور 42کلوگرام آئس برآمد کرلی گئی ہے، پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 20.86 ملین ڈالرکے لگ بھگ ہے۔

قبل ازیں تربت کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاؤن میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 مزدور جان کی بازی ہارگئے جبکہ 2 زخمی ہوئے تھے۔

تعمیراتی کمپنی میں کام کرنے والے مزدور کرائے کے کوارٹر میں سورہے تھے جب دو موٹرسائیکلوں پر سوار افراد آئے اور ان پرفائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں 6 مزدور موقع پر دم توڑ گئے جبکہ دو زخمی ہوئے تھے۔

Related Posts