یونیورسٹی کی بس سے طالبہ کو اغواء کرنیکی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یونیورسٹی کی بس سے طالبہ کو اغواء کرنیکی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
یونیورسٹی کی بس سے طالبہ کو اغواء کرنیکی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

خیرپور: شاہ لطیف یونیورسٹی کی بس کو یرغمال بنا کر طالبہ کواغوا کرنے کی کوشش کرنے والا مرکزی ملزم گرفتارکرلیا گیا۔

خیرپور پولیس نے ملزم صفدروسان کو گرفتار کے رانی پور تھانے منتقل کیا۔ملزم صفدر وسان نے ایک ہفتہ قبل اپنے ساتھیوں کے ساتھ رانی پورمیں یونیورسٹی کی بس کو اسلحہ کے زور پر روک کرطالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش کی تھی۔

اس واقعے میں بس میں موجود کچھ طلبہ مزاحمت کے دوران زخمی بھی ہوئے تھے۔ بعدازاں ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

واقعے کے بعد طلبہ و طالبات نے رانی پور قومی شاہراہ پر دھرنا دیا جبکہ سول سوسائٹی کی جانب سے مذاکرات اور سیکیورٹی کی یقین دہانی کے بعد دھرنا ختم کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: یونیورسٹی کی بس سے طالبہ کو اغواء کرنے کی کوشش، مزاحمت پر 7 طلبا زخمی

سندھ ہائی کورٹ کے از خود نوٹس کے بعد ملزم کے والدین متاثرہ طالبہ کے گھر گئے اور معافی مانگ کر صلح کر آئے تھے۔

Related Posts