بلوچ کالونی تھانے کی حدود میں 6سالہ معصوم بچی سے جنسی زیادتی، ملزم گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچ کالونی تھانے کی حدود میں 6سالہ معصوم بچی سے جنسی زیادتی، ملزم گرفتار
بلوچ کالونی تھانے کی حدود میں 6سالہ معصوم بچی سے جنسی زیادتی، ملزم گرفتار

کراچی: معصوم بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات میں سخت سزاؤں کے باوجود کم نہ ہوسکے، بلوچ کالونی تھانے کی حدود میں درندہ صفت ملزم نے 6سالہ معصوم بچی عظمیٰ دختر اسلم کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس ذرائع کے مطابق بروقت کارروائی کرتے ہوے ملزم سرفراز ولد اللہ رکھا کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ایس ایچ او بلوچ کالونی محمد مٹھل نے بتایا کہ شام ساڑھے چار بجے مسمات رئیس بی بی زوجہ محمد اسلم نے رپورٹ درج کروائی کہ میں منظور کالونی کی رہائشی ہوں اور گھروں میں کام کاج کرتی ہوں، میری بیٹی عظمیٰ عمر 6 سالہ گھر کے باہر شاہین پارک میں کھیل رہی تھی۔

خاتون کے مطابق میں حسب معمول کام پر موجود تھی کہ میرے پڑوسی حسنی ولد یوسف نے بتایا کہ تمہاری بیٹی عظمیٰ کے ساتھ سرفراز ولد اللہ رکھا نے جنسی زیادتی کی ہے، لہٰذا خاتون نے 15 پولیس پر کال کی اور ایس ایچ او بلوچ کالونی محمد مٹھل موقع پرپہنچے اور نفری کے ہمراہ ملزم سرفراز ولد اللہ رکھا کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مدعی مقدمہ مسمات رئیس بی بی زوجہ محمد اسلم کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 601/2020 بجرم دفعہ 376 ت پ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ گرفتار ملزم کو شعبہ تفتیش کے سپرد کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور میں چوری کے الزام پر جھگڑا، شوہر نے 2 بچوں اور بیوی سمیت 3 افراد کو قتل کردیا

Related Posts