شمالی وزیرستان:فورسز کے قافلے پرحملہ،ایک جوان شہید،دو دہشتگرد بھی مارے گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں 34 سالہ نائیک یاسین جام شہادت پا گئے، فائرنگ کے تبادلے میں 7 جوان بھی زخمی ہوئے، فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں دو دہشت گردی بھی مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری بیانئے کے مطابق دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں حملہ کرنے کی کوشش کی۔

آئی ایس پی آر کے جاری بیانئے کے مطابق دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کے 34 سالہ نائیک یاسین شہید جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 7 جوان زخمی ہو گئے۔ شہید نائیک یاسین کا تعلق مالا کنڈ سے تھا۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد واصل جہنم جبکہ 8زخمی ہوگئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے ستوال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی۔ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا 22 سالہ جوان مختار شہید ہو گیا تھا۔

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع آواران میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی اور فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار شعیب شہید جبکہ ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا تھا۔

مزید پڑھیں: بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پرستوال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ ،پاک فوج کا جوان شہید