کراچی: بحریہ ٹاؤن میں گاڑی کھائی میں جاگرنے کے باعث2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن میں رات گئے پریسنکٹ 27 کے علاقے میں افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ ڈانسنگ فاؤنٹین کے قریب تیزرفتار گاڑی پانی سے بھرے گڑھے میں جاگری۔
کراچی میں 10 پولیس مقابلوں کے دوران 1 ڈاکو ہلاک، 12 زخمی ملزمان سمیت 16 گرفتار
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار گاڑی دوسری جانب سے چھلانگ لگا کر پانی سے بھرے گڑھے میں گری۔ کار میں سوار 5 افراد جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہوا۔
جاں بحق افراد میں 2، خواتین، 1 مرد اور دو بچے شامل ہیں جو تمام ملیر ہالٹ کے رہائشی تھے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی میں موجود افراد کی جان نہیں بچائی جاسکی۔
بعد ازاں جاں بحق افراد کی شناخت مکمل کر لی گئی جن میں 45 سالہ احمر ولد شریف، 2 خواتین میں 40 سالہ صائمہ زوجہ احمر شریف، 48 سالہ فہمیدہ زوجہ نعیم اور 2 بچے شامل ہیں۔
جاں بحق بچوں میں 14 سالہ عبداللہ ولد احمر شریف اور 14 سالہ حماد ولد احمر شریف شامل ہیں جبکہ 21 سالہ عبیہ دختر احمر شریف افسوسناک حادثے کے نتیجے میں زخمی ہوگئیں۔