امریکا کی طرف سے ہمارے کردار کے اعتراف نے بھارتی بیانیہ دفن کردیا۔پاکستان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں  ہمارے کردار کے اعتراف نے بھارتی بیانیہ دفن کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں  وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کا بھارت میں کھڑے ہو کر پاکستان سے دوستی کا اظہار ایک بڑی پیش رفت ہے۔ دہشت گردی میں ہمارے مثبت کردار کا اعتراف کرنے سے بھارتی بیانیہ دفن ہوگیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت کے دو روزہ دورے پر بھارتی ریاست گجرات میں موجود ہیں جن کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ٹرمپ کا بیان قیامِ امن کے لیے ہماری کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے حوالے سے معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بہتر ہوگا اگر بھارتی وزیر اعظم  نریندر مودی خطے سمیت بھارت میں نفرت، تعصب اور جنگ کی آگ بھڑکانے کی بجائے دوستی کے پیغام اور اس کی طاقت کو سمجھے۔ 

نئی دہلی میں بھارتی پولیس اور آر ایس ایس کے غنڈوں کی طرف سے عوام پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ امریکی صدر کی موجودگی میں شہریت بل پر احتجاج کرنے والوں پر بہیمانہ تشدد پوری دنیا کو حقیقت سے آگاہ کر رہا ہے۔ دنیا نے دیکھ لیا کہ تعصب، انتہا پسندی اور جنگی جنون کی ذہنی بیماری میں کون مبتلا ہے۔ 

وزیر اعظم عمران خان کے سفارتی کردار کی تعریف کرتے ہوئے معاونِ خصوصی نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان کا عالمی تشخص بہتر سے بہتر ہو رہا ہے۔ دنیا کا علاقائی اور عالمی امن کے لیے ہماری کاوشوں کا اعتراف پاکستان کی خارجہ پالیسی کو کامیاب ظاہر کرتا ہے۔

معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ٹرمپ کا اعتراف  وزیر اعظم عمران خان کے زیرقیادت حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی کا مظہر ہے۔ مسئلۂ کشمیر ایک مسلمہ حقیقت ہے۔ امید کرتے ہیں کہ صدر ٹرمپ دو روزہ دورۂ بھارت کے دوران  مسئلۂ کشمیر پر ضرور بات کریں گے۔ 

یاد رہے کہ  تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت امریکی صدر ٹرمپ کے خطاب سے مثبت نکات اجاگر کرنے میں مصروف ہے، حکومت کے مطابق ٹرمپ نے عوام کے سامنے ہم سے اچھے تعلقات کا اعتراف کیا ہے۔

ٹوئٹر پر گزشتہ روز  اپنے پیغام میں وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کے مثبت نکات اجاگر کیے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ نے  ہم سے اچھے تعلقات کا اعتراف کیا۔پاکستان

Related Posts