ٹرمپ نے بھارتی عوام کے سامنے ہم سے اچھے تعلقات کا اعتراف کیا۔پاکستان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹرمپ نے بھارتی عوام کے سامنے ہم سے اچھے تعلقات کا اعتراف کیا۔پاکستان
ٹرمپ نے بھارتی عوام کے سامنے ہم سے اچھے تعلقات کا اعتراف کیا۔پاکستان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت امریکی صدر ٹرمپ کے خطاب سے مثبت نکات اجاگر کرنے میں مصروف ہے، حکومت کے مطابق ٹرمپ نے عوام کے سامنے ہم سے اچھے تعلقات کا اعتراف کیا ہے۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز  اپنے پیغام میں وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کے مثبت نکات اجاگر کیے۔

وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ ٹرمپ نے بھارتی عوام اور نریندر مودی کے سامنے پاکستان سے اچھے تعلقات اور ان میں مزید بہتری کا اعتراف کیا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کے خطاب میں پاکستان سے تعلقات میں بہتری کے اعتراف کا کریڈٹ وزیر اعظم کو دیتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ یہ سب وزیر اعظم عمران خان کی بہترین سفارت کاری کا نتیجہ ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں جن میں ترقی ہو رہی ہے۔ پاکستان کے ساتھ پیش رفت کے اشارے نظر آنے شروع ہوگئے ہیں۔

دورہ بھارت کے موقع پر احمد آباد میں ریلی سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا اور بھارت دہشت گردوں کو روکنے اور ان کے نظریے سے لڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے ہیں۔امریکا

Related Posts