احتساب عدالت نے خورشید شاہ کیس کی سماعت 9 مارچ تک ملتوی کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

احتساب عدالت نے خورشید شاہ کیس کی سماعت 9 مارچ تک ملتوی کردی
احتساب عدالت نے خورشید شاہ کیس کی سماعت 9 مارچ تک ملتوی کردی

صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں احتساب عدالت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما خورشید شاہ کے کیس پر سماعت 9 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔

سکھر کی احتساب عدالت میں سینئر رہنما خورشید شاہ  آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج امیر علی مہیسر نے کیس کی سماعت کی۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سینئر سیاستدان خورشید شاہ، اویس قادر شاہ اور فرخ شاہ سمیت 17 ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

سماعت کے لیے این آئی سی وی ڈی (قومی ادارہ برائے امراضِ قلب) میں زیرِ علاج سینئر پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کو ایک ایمبولینس کے ذریعے عدالت لایا گیا۔

خورشید شاہ کے ساتھ ساتھ ان کے اہلِ خانہ کو بھی قانونی کارروائی کا سامنا ہے۔ ان کی 2 بیویوں، 2 بیٹوں اور داماد کو بھی قومی احتساب بیورو (نیب) سمن بھیج چکی ہے۔

مرکزی پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کو گزشتہ برس 18 ستمبر کے روز گرفتار کیا گیا۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات میں ان کی بیویوں، بیٹوں اور دیگر سمیت 18 ملزمان پر بدعنوانی کا الزام لگایا گیا ہے۔

ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے آمدن سے زائد اثاثہ جات بنائے جن کی مالیت 500 ارب روپے سے زائد بنتی ہے جن کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  قومی احتساب بیورو ( نیب) راولپنڈی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے خلاف تحقیقات کے لیے سکھر کی احتساب عدالت میں درخواست جمع کروادی۔

نیب پراسیکیوٹر سکھر نے نیب راولپنڈی کی جانب سے وفاقی وزیر محنت و افرادی قوت کی حیثیت سے   خورشید شاہ پرکرپشن کی تحقیقات کے لیے 5 روز قبل سکھر کی احتساب عدالت میں درخواست جمع کروائی۔

مزید پڑھیں: خورشید شاہ کے خلاف تحقیقات کیلئےنیب کی  درخواست

Related Posts