سکھر کے این آئی سی وی ڈی اسپتال میں چوہوں کی بہتات، ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سکھر: صوبہ سندھ کے شہر سکھر کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈزیز کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں ایک چوہے کو مریض کے بستر میں گھستے دیکھا جاسکتا ہے۔

سکھر کے سب سے بڑے امراض قلب کے اسپتال کی صفائی ستھرائی کا حال بے حال نظر آتا ہے، اسپتال میں چوہوں کی بہتات ہوگئی ہے جس کے تدارک کے لیے انتظامیہ کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔

سوشل میڈیا پر اسپتال کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈزیز کے وارڈ میں چوہے کا گشت دیکھا جا سکتا ہے، چوہا بیڈ کے اوپر لگے باسکٹ پر سے ہوتا ہوا مریض کے بستر میں گھس گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں پیپلز بس سروس کے ایک اور نئے روٹ کا آغاز آج سے ہوگا

ذرائع کا کہنا ہے کہ صفائی کی ناقص صورت حال اور اسپتال کے وارڈ میں چوہوں کی موجودگی سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ واضح رہے کہ سندھ کے سرکاری اسپتالوں کی مجموعی صورت حال ہمیشہ حال ناگفتہ بہ رہی ہے۔

Related Posts